شاممشرق وسطی

شامی فوج، امریکی کانوائے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی آج جمعہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی کانوائے الحسکہ کے دیہی علاقے الدرداره اور تل تمر کے مابین پل کو عبور کرنا چاہتا تھا تاہم شامی فورسز کی ممانعت کی وجہ سے امریکی فورسز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئیں۔

شام کے صوبے الحسکہ کے خربه عمو علاقے کے مکینوں نے بھی جمعرات کے روز امریکی کانوائے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں،انہوں نے شام کے پرچم اور صدر بشار اسد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور امریکہ مخالف نعرے لگاتے ہوئے شام کی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی پر اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔

اس سے قبل بھی کئی بار شام کے شمال مشرقی علاقوں کے عوام نے امریکی کانوائے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کئی مرتبہ عراق کے راستے شام میں بھاری ہتھیار اور جنگی ساز وسامان لا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button