عراقمشرق وسطی

عراقی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اپنا استعفا سونپ دیا

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پارلیمنٹ میں اپنا استعفا پیش کرنے کے بعد ارکان پارلیمان سے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد نئے وزیراعظم کا انتخاب کرلیں

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ہفتے کو پارلیمنٹ میں اپنا استعفا باضابطہ طور پر پیش کرنے کے بعد کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ حکومت نے انتہائی سخت حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی اور ایک سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد اب اس حکومت کا دور ختم ہوچکا ہے تا کہ ایک نئی حکومت تشکیل پائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمان نے استعفا قبول کرلیا تو ملک کی باگ ڈور ایک عبوری وزیراعظم سنبھالے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی مرجعیت کی ہدایات کے جواب میں اور ملک کو درپیش سخت حالات کے پیش نظر وہ اپنا استعفا دے رہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button