دنیاعراقمشرق وسطییورپ

عراق کے سبھی گروہوں کی جانب سے امریکی فوج کے انخلا پر تاکید

عراق کے کارگزار وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں جرمنی کی وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار فیلپس اکرومین اور بغداد میں جرمن سفیر سے ملاقات میں کہا کہ عراقی حکومت امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل پر مکمل طور پر عمل کرے گی اور امریکی فوج کو عراق سے نکلنا ہوگا –

عراق کی حزب اللہ تحریک نے بھی ملک سے امریکی فوج کو نکال دینے کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں بل کی منظوری کے بعد غاصب امریکی فوج کی جارحیتوں میں اضافہ ہوا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب امریکی فوج کو عراق سے باہرجانا ہی ہوگا –

اس سے پہلے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر اورعراق کے اسلامی استقامتی گروہوں عصائب اہل الحق اور النجباء تحریک کے سربراہوں قیس الخزعلی اور شیخ اکرم الکعبی نے عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی پرزور حمایت کرتے ہوئے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو پورے ملک میں ہونے والے امریکا مخالف ملین مارچ میں شرکت کریں –

عراق کے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر ، البدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری عصائب اہل الحق اور النجبا کے سربراہوں نے جمعہ کو پورے ملک میں ملین مارچ کی کال دی ہے – مقتدی صدر نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ جارح امریکی فوج نے عراق کی فضائی حدود اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے عراقی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ پوری طرح متحد ہوجائیں اور اپنا عزم و ارادہ فولادی بنا لیجئے اور دنیا والوں پر ثابت کردیجئے کہ عالمی سامراج کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے-

گذشتہ تین جنوری کو سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو اپنے ملک سے امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کا ایک بل پاس کیا تھا – اس درمیان عراق کے اہل سنت علما کی تنظیم کے سربراہ شیخ خالد الملا نے بھی عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کرکے حب الوطنی کا ثبوت پیش کریں انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والا ملین مارچ سبھی عراقیوں کے لئے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے ایک بڑا امتحان ہے – عراق کے اہل سنت علما کی تنظیم کے سربراہ شیخ خالد الملا نے سبھی عراقیوں سے کہا کہ وہ امریکا مخالف ملین مارچ میں شرکت کریں اور عراق میں امریکا کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خاتمے پر زور دیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button