شاممشرق وسطی

شام کے معروف مفتی بم دھماکے میں جاں بحق

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے مشہور و معروف مفتی عدنان العفیونی قدسیا شہر میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ان کی کار میں نصب کیا گیا تھا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مفتی عدنان العفیونی شام کی وزارت اوقاف میں فقہی مسائل کی کونسل کے رکن اور قدسیا علاقے کی قومی آشتی مرکز کے صدر بھی تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button