شمالی کوریا کی وزیر خارجہ ری سون گوون نے امریکی دھمکیوں کے مقابلے میں شمالی کوریا کی فوجی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت صرف سیاسی مراعات حاصل کرنے اور شمالی کوریا کو تنہا کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیونگ یانگ اب امریکی صدر کو کوئی پیکج نہیں دے گا جس کے ذریعے وہ سیاسی فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بیانات امریکی وزارت خارجہ کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن سنگاپور معاہدے کے سلسلے میں نرمی دکھانے کے لئے تیار ہے اور تجاویز بدستور موجود ہیں۔
شمالی کوریا اور امریکہ کے سربراہوں کے درمیان گذشتہ برس سنگاپور میں ایک مبھم سمجھوتہ طے پایا تھا ۔اس سمجھوتے کے مطابق شمالی کوریا، واشنگٹن کی پابندیوں کے خاتمے کے عوض ایٹمی اسلحے ترک کردے گا۔