فلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کے بھرپور جوابی حملے، 5 صیہونی ہلاک

وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کے وسیع راکٹ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں صہیونی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے شمالی غزہ کے قریب واقع اشکلون ٹاؤن میں چار صیہونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سدیروت ٹاؤن میں بھی ایک صیہونی ہلاک ہوا ہے۔
المنار ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے اتوار کے روز مشرقی بیت حانون کے قریب صیہونی فوج کی جیپ کو کورنیٹ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں جیپ میں سوار تین صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔
صیہونی بستی عسقلان پر فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے راکٹ حملوں میں بھی کم سے کم چار صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے مشترکہ آپریشن روم نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ راکٹ اور میزائل حملوں کا دائرہ پورے مقبوضہ فلسطین تک پھیلا دیا جائے گا۔
غزہ کے رہائشی علاقوں اور زرعی اراضی پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور گولہ باری کے بعد فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کی مشترکہ فورس نے مقبوضہ فلسطین کے ان علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جنہیں اس پہلے نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
فلسطینیوں کے راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے ہیں۔
درایں اثنا جہاد اسلامی فلسطین نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینا تحریک مزاحمت کا حق ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمی قوتیں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں شیرخوار فلسطینی بچوں، عورتوں اور سن رسیدہ افراد کے دفاع کا فریضہ انجام دیتی رہیں گی۔
جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیارے بدستور غزہ میں شہری تنصیبات، اخبارات کے دفاتر اور رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ادھر فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے مرکزی غزہ میں ایک کار پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی قوتوں نے اڑتالیس گھنٹے سے بھی کم کے عرصے میں مختلف صیہونی بستیوں پر چھے سو کے قریب راکٹ برسائے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ صیہونی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اتوار کی دوپہر کیے جانے والے صرف ایک حملے میں بئرالسبع، اشدود، اشکلون اور دیگر علاقوں کی جانب کم سے کم پچاس راکٹ فائر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button