فلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کے خلاف سعودی عرب کی مقدمے بازی، حماس نے کی نکتہ چینی

سعودی عرب نے دوہزار انیس میں تقریبا ساٹھ فلسطینیوں کو مسئلہ فلسطین کی حمایت کے جرم میں گرفتار کر لیا تھا اور اب گذشتہ دنوں سے ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان جاری کر کے ریاض میں حماس کے سابق نمائندے محمد الخضری سمیت سعودی عرب میں گرفتار فلسطینیوں پر چلائے جانے والے مقدمے کی مذمت کی اور اسے ظالمانہ قرار دیا۔

تحریک حماس نے کہا کہ گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کا جرم مقبوضہ زمینوں کو آزاد کرانا اور بیت المقدس کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے سعودی حکام سے ان تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

تحریک حماس کے رہنما علی برکہ نے فلسطینیوں کی گرفتاری پر آل سعود حکومت کو خبردار کرتے ہوئے عرب و اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ حماس کے کارکنوں پر مقدمہ چلائے جانے کے خلاف آواز اٹھائیں۔

بعض دیگر فلسطینی گروہوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں پر مقدمہ بازی، امریکہ اور صیہونی حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button