فلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کے خوف سے صیہونی فوج مزیدآئرن ڈوم نصب کرنے پر مجبور

صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کے فلسطینی استقامتی گروہوں کے میزائلی حملوں کے خوف سے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں آئرن ڈوم سسٹم نصب کرنا شروع کردیا ہے۔

العہد نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے جوابی اقدامات کے خوف سے صیہونی حکومت اپنا آئرن ڈوم سسٹم اب مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں بسائی گئی غیر قانونی بستی اشدود میں نصب کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کے استقامتی گروہوں نے پچھلے دنوں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی سرحدوں پر اپنے واپسی مارچ میں مزید شدت پیدا کردیں تاکہ غزہ سے متعلق ہونے والے سمجھوتے کی خلاف ورزیوں سے صیہونی حکومت کو روکا جاسکے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے رام اللہ میں فلسطینیوں کی حالیہ کارروائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ غرب اردن پر پوری طرح سے قبضہ اور وہاں فلسطینی انتظامیہ کو تحلیل کردینا چـاہئے۔
جمعے کو غرب اردن کے شہر رام اللہ میں دستی بم کے دھماکے میں ایک صیہونی عورت ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button