فلسطینمشرق وسطی

فلسطینی کا صیہونیت مخالف جذبہ وطن کی آزادی کا پیش خیمہ ہے، حماس

فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے کے فلسطینی نوجوانوں میں پیدا ہونے والے صیہونیت مخالف جذبے کو سرزمین فلسطین کی آزادی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہروں میں آباد فلسطینیوں کی عظیم استقامتی تحریک اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہمہ گیر اور دائمی انقلاب کی علامت ہے۔حماس کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ فلسطینیوں کی ہمہ گیر استقامت نے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کی امریکہ اور صیہونی خواہش کو خاک میں ملا دیا ہے۔فلسطینی عوام نے جمعرات کو امریکی صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو الگ الگ کارروائیوں کے درمیان متعدد اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے ہیں۔

پہلی کارروائی مقبوضہ بیت المقدس میں انجام دی گئی جس میں ایک فلسطینی شہری نے چودہ صیہونی فوجیوں کو اپنی گاڑی تلے روند کر زخمی کردیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button