لبنانمشرق وسطی

قومی اتحاد ملک کی سب سے بڑی ضرورت ، نئے لبنانی وزیراعظم کا بیان

لبنان کے نئے وزیرا‏عظم حسان دیاب نے کہا ہے کہ سیاسی و اقتصادی استحکام، سماجی سیکورٹی ، قانون کی حکمرانی اور قومی اتحاد آج ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے

حسّان دیاب نے لبنانی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا جس کے بعد صدر میشل عون نے انھیں کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی۔ لبنان کے نئے وزیراعظم حسان دیاب نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سابق وزرائے اعظم ، ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں اور شخصیات سے صلاح و مشورے کے بعد ٹیکنوکریٹس اور سیاسی شخصیات پر مشمتل ایک فعال حکومت تشکیل دیں گے۔ حسان دیاب نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ لبنان کو ایک قومی بحران کا سامنا ہے اور یہ سیاسی و ذاتی تصادم کا وقت نہیں ہے کہا کہ بحران سے نجات پانے کے لئے سکون و اتحاد سب کی ترجیحات ہونا چاہئے۔حسان دیاب کا تعلق اہلسنت فرقے سے ہے اور وہ لبنان کے سابق وزیرتعلیم رہ چکے ہیں ۔ حسان دیاب کو پارلیمنٹ کے انھتر نمائندوں کی حمایت حاصل ہے اور انھیں آئندہ دو سے تین ہفتے میں کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔سعد حریری نے لبنان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بڑھنے کے بعد انتیس اکتوبر دوہزار انیس کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button