فلسطینمشرق وسطی

منامہ اقتصادی کانفرنس کے خلاف غزہ میں مظاہرہ

ہزاروں فلسطینیوں نے منامہ اقتصادی کانفرنس اور ناپاک سینچری ڈیل کے خلاف غزہ میں مظاہرہ کیا۔

غزہ میں اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے دفتر کے سامنے جمع ہونے والے فلسطینیوں نے منامہ کانفرنس اور سینچری ڈیل کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین منامہ کانفرنس میں شریک ملکوں سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے بجائے فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے سینئر رکن خضر حبیب نے کہا کہ فلسطین کے عوام پوری قوت کے ساتھ امریکی سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے فلسطین اور دنیا بھر کے آزاد منش انسان، سرزمین فلسطین کے خلاف سازش کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
خضر حبیب نے مزید کہا کہ پیسوں کے بدلے اپنے وطن کا سودا نہیں ہونے دیں گے اور منامہ اقتصادی کانفرنس کے فیصلوں کی کھل کر مخالفت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button