ایشیاپاکستان

مسائل کا حل نظریہ ولایت فقیہ کی پیروی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اتحاد ملت کانفرنس سے آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر ثاقب اکبر نقوی ، شیعہ علماء کونسل کے علامہ ناظر تقوی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شبیر بخاری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ اتحاد ملت کیلئے آئی ایس او پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں، اختلافات سے معاشرے میں نفرتیں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان کو بڑے اہداف کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیئے، کیونکہ ہمارا ہدف انسانی اور آفاقی ہے اور باہمی ایثار سے ہم اتحاد ملت کو حقیقی طور پر قائم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے ساتھ ساتھ اتحاد ملت ناگزیر ہوچکا ہے۔ پاکستان کی ترقی میں اگر ہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں باہم متحد ہونا ہوگا۔ آئمہ اطہار کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے باہم مل بیٹھیں اور یکجہتی و اتحاد کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد ہمیشہ سے دنیا کی ضرورت رہی ہے۔ اتحاد و وحدت کیلئے اپنے نفس کو پیروں تلے کچلنا، منفی اقدامات اور خواہشات کو ترک کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ سے منفی کمنٹس سے بھی باہمی اختلافات پیدا ہو رہے ہیں، ہمیں شیعہ شناخت پر قتل کیا گیا، ٹارگٹ کلنگ کی گئی، اتحاد ملت کیلئے تمام جماعتوں کی ملاقاتیں اور نشستیں ضروری ہیں اور ملت کے مسائل کا حل نظریہ ولایت فقیہ کے پیروکاروں کے باہمی اتحاد میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملت کی تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیئے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button