ہم مقبوضہ علاقوں پر مزید حملے کرنے کو تیار ہیں: یمنی وزارت دفاع
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت دفاع کے پروپیگنڈا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ بن عامر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں پر میزائل اور ڈرون کے حملے انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی کے حکم سے انجام پائے ہیں کہا کہ یمن کی مسلح افواج ، اسرائیل کی جارحیت کے جاری رہنے تک فلسطینی قوم کی مدد و حمایت کرتی رہیں گی- بن عامر نے کہا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ یمنی قوم کا خود اپنا فیصلہ ہے-
ان خیالات کا اظہار، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک کے ڈرون اور میزائل یونٹوں نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔یحیی سریع نے کہا کہ اسی لیے ہم نے مقبوضہ علاقوں میں مختلف اہداف کو بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے تیسری بار انجام دیئے ہيں