دنیا

ممکنہ امریکی حملے کے مقابلے میں وینیزویلا کی فوج کی آمادگی

وینیزویلا کے صدر نے امریکہ کی ممکنہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے ملک کی فوج کے چوکس رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک کے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاتھوں میں بندوق تیار رہنی چاہئے تاکہ امریکی شہنشاہیت اگر کبھی وینیزویلا کو فوجی جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کرے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔
نکولس مادورو نے فوج کو چوکس رہنے کی ہدایات ایسی صورت میں جاری کی ہیں کہ امریکی ذرائع ابلاغ نے صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ٹیم کے اراکین کی جانب سے وینیزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے نشست تشکیل دیئے جانے کی خبر دی ہے۔
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکہ کے نگران وزیر دفاع پٹرک شناہن نے بھی اس نشست میں شرکت کی۔
حالیہ دنوں کے دوران مختلف امریکی حکام منجملہ قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن نے ووینیزویلا کی قانونی حکومت کو بارہا فوجی حملے کی دھمکی دی ہے۔
دوسری جانب امریکی ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ یونگ نے جو امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن بھی ہیں، کہا ہے کہ وینیزویلا میں امریکہ کی ممکنہ فوجی مداخلت کی رپورٹوں پر ان کو تشویش لاحق ہے۔
اس سینیٹر نے کہا کہ وہ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین اور تمام سینیئر اراکین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے کلیدی اراکین کے ساتھ فوری طور پر اجلاس تشکیل دیں تاکہ وہ وینیزویلا کے بارے میں اپنے منصوبوں منجملہ اس ملک میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں وضاحت پیش کر سکیں۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وینیزویلا پر فوجی حملے کی دھمکی سے پیدا ہونے والی منفی صورت حال کو قابو میں کرنے کے لئے اپنے تشہیراتی اقدام کے تحت دعوی کیا ہے کہ امریکہ وینیزویلا کے عوام کی حمایت کرتا ہے۔
انھوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وینیزویلا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینیزویلا میں اقتدار کی منتقلی کا وقت آگیا ہے اور امریکہ، وینیزویلا کے ایک شریک ملک کی حیثیت سے اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
پومپیو نے کہا کہ آزادی و رفاہ کے لئے وینیزویلا کی آواز سنی جا رہی ہے اور امریکہ وینیزویلا کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا ملک ضرورت پڑنے پر وینیزویلا کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button