انسانی حقوق

مہاجرین کی کشتی کو حادثہ بڑے پیمانے پرہلاکتوں کاخدشہ

لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 117 افراد کی ہلاکت خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ جانے کے متلاشی مہاجرین کی کشتی بحیرہ روم کی تیز موجوں کی نذر ہوگئی، مہاجرین کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 3 افراد کو ریسکیو کرکے بچا لیا گیا۔

تنظیم کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی میں 120 افراد سوار تھے اور 10 سے 11 گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد کشتی ہچکولے کھانے لگی اور پھر رفتہ رفتہ لوگ ڈوبنے لگے، کچھ دیر بعد پوری کشتی الٹ گئی اور تمام افراد ڈوب گئے۔

بچ جانے والوں کے مطابق ڈوبنے والوں میں 10 خواتین اور 2 بچے بھی شامل تھے، جن میں سے ایک خاتون حاملہ تھی اور ایک بچہ صرف 2 ماہ کا تھا، کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق مغربی افریقا سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button