دنیایورپ

ویتنام میں امریکہ و شمالی کوریا کے سربراہوں کے ناکام مذاکرات

ویتنام میں شمالی کوریا اور امریکہ کے سربراہوں کے مذاکرات جمعرات کو کسی سمجھوتے کے بغیر قبل از وقت ختم ہو گئے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ہنوئی میں ایک پریس کانفرنس میں ویتنام مذاکرات میں فریقین کے درمیان پائے جانے والے مسائل و مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات شکست سے دوچار ہو گئے ہیں اور فی الحال سربراہی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پابندیوں کے مکمل خاتمے کے مقابلے میں غیر اہم علاقوں سے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کا عمل شروع کئے جانے سے متعلق شمالی کوریا کی تجویز کو انھوں نے مسترد کر دیا ہے۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہوں کے درمیان گذشتہ نو مہینوں میں یہ دوسری ملاقات رہی ہے جو ہنوئی میں انجام پائی ہے۔

دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان مذاکرات کا قبل از اختتام، عصرانے کے پروگرام کی منسوخی اور کسی سمجھوتے پر دستخط نہ کئے جانے سے امریکی صدر کے اس بیان کی تصدیق ہوتی ہے کہ ویتنام مذاکرات ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button