دنیایورپ

وینزوئلا کے خلاف امریکی قرارداد ویٹو

چین اور روس کے نمائندوں نے وینزوئلا کے خلاف امریکی قرارداد ویٹو کردی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس کے نمائندوں نے سکیورٹی کونسل میں وینزوئلا کے خلاف امریکی سازش کو ناکام بناتے ہوئے امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا۔

امریکہ نے سکیورٹی کونسل میں ونزوئلا میں انتخابات کرانے اور وہاں کے عوام کی اصلاحات کے سلسلے میں مدد کرنے کے سلسلے میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا ۔ چین اور روس کے نمائندوں نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیکر ونزوئلا کے بارے میں امریکہ کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا۔ مجموعی طور پر قرارداد کے حق میں 9 ووٹ پڑے جبکہ روس اور چین کے نمائندوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ جنوبی افریقہ نے مسودے کے متن کے خلاف ووٹ دیا جبکہ انڈونیشیا، گینہ استوائی اور ساحل عاج نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ امریکہ نےوینزویلا میں سیاسی بحران پیدا کیا اوراپوزیشن کی ریلی میں اسپیکر خوآن گائیڈو نے اپنے صدر ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد امریکہ اور یورپی یونین سمیت چند ممالک نےخوآن گائیڈو کو عبوری صدر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button