مشرق وسطیدنیایمن

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایئر پورٹ ابہا پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے قاصف کے 2 کے ذریعہ سعودی عرب کے ابہا ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی ڈرون طیارے نے اپنے  ہدف کو دقیق نشانہ بنایا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی عرب کی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button