بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور مصر کے معروف سیاستداں محمد البرادعی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عرب ممالک اس کی تعریف کررہے ہیں۔ محمد البرادعی نے کہا کہ امریکی صدر نے اسرائيل کی تشکیل سے لیکر اب تک فلسطین اور فلسطینیوں کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات انجام دیئے ہیں اور عرب ممالک کے حکمراں اس کی تعریف اور اس کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔ محمد البرادعی نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ٹرمپ کی ناکامی پر امریکی عوام سخت ناراض ہیں اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے امکان کم نظر نہیں آتے ہیں ۔ البرادعی نے عرب ممالک میں رمضان المبارک میں بھی لڑائی جاری رہنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب علماء اور شیوخ کہاں ہیں؟۔