ایشیاپاکستان

پاکستان آرمی کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ 17 ہلاک 12 زخمی

پاکستان آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ موہڑہ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے علاقہ موہڑہ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد جب کہ 12 افراد ایسے ہیں جو گھروں میں سوئے تھے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں سب کے سب جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

طیارے میں سوار 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت شامل ہیں۔

طیارہ آبادی کے جن گھروں پر گرا وہاں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے، علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button