یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کو کرارا جواب دیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کو جان لینا چاہئے کہ یمن کی اصلی جنگ امریکہ کے ساتھ ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کر کے سعودی سرزمین سے یمن پر جنگ مسلط کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی ہمہ جانبہ حمایت سے یمن پر ریاض کے فوجی یلغارکی جانب اشارہ کئے بغیر ایران پر مغربی ایشیاء میں کشیدگی کو جنم دینے والی پالیسی اختیار کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔