ایشیاپاکستان

پاکستان بار کونسل کا حکومت کے خلاف ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان

پاکستان کے وکلا نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف سے متعلق فیصلے کو رکوانے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات خلاف جمعرات اٹھائیس نومبرکو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دونوں اقدامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کو معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور آرمی چیف کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے محفوظ کیے گئے فیصلے کو روکنے کی درخواست دائر کی تھی جس کو منظور کیا گیا۔ پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹھائیس نومبر کو مکمل ہڑتال ہوگی، احتجاج اور متعلقہ بار رومز میں وفاقی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف مذمتی اجلاس ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button