ایرانی حملے کے بعد اسرائیل دفاعی پوزیشن میں آ گیا: پاکستان
پاکستان کے تجزیہ نگار اور رائٹر سلمان غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 مہینے کے بعد پہلی مرتبہ اتوار کے روز اسرائیل نے غزہ پر بمباری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو بیک فٹ پر جانے پر مجبور کیا اور پہلی مرتبہ اسرائیل دفاعی پوزیشن میں آ گیا ہے۔
سلمان غنی نے کہا کہ جو قوم اپنے مفادات کا تحفظ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کرتے ہیں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو توقع نہیں تھی کہ ایران کا رد عمل اتنا شدید ہو گا۔