ایشیاپاکستانفلسطینمشرق وسطی

پاکستان سے کورونا وائرس غزہ پہنچ گیا

فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کا سفر کرنے والے 2 فلسطینیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے پاکستان سے غزہ پہنچنے والے 2 فلسطینیوں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں رکھا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مغربی پٹی پر غزہ کے علاقے میں حکام نے نوول کورونا وائرس کے پہلے 2 کیسز کی تصدیق کردی ہے۔حکام کے مطابق 2 فلسطینی شہری اس وائرس سے متاثر ہوئے جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کا سفر کیا تھا اور واپس لوٹنے پر انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔اس ضمن میں غزہ کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرس کیسز کی تصدیق کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا وفد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے غزہ پہنچ گیا ہے۔

ادھر غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جن 2 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا انہیں پاکستان سے واپس آنے کے بعد سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور اس دوران ان کا زیادہ عوام سے رابطہ نہیں ہوا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے آنے والے مسافروں میں پایا گیا ہے جس کے بعد پاکستان کے مختلف صوبوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے آنے والے کورونا وائرس کے 4 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے جن میں ایک ڈاکٹر اسامہ ریاض بھی شامل ہیں

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button