ایشیاپاکستان

دہشت گردی کے خلاف پاکستان بھر میں مظاہرے

پاکستان کے عوام نے کوئٹہ کے دہشت گردانہ واقعے کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے مظاہرے کیے ہیں۔

نماز جمعہ کے بعد ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگ امریکہ، صیہونی حکومت اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
مظاہروں میں شریک لوگوں نے ایسے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان کی یکجہتی اور سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں بیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔
جبکہ گزشتہ روز بھی دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب بیس مسافروں کو بسوں سے اتار کر گولیاں مار دی تھیں۔ اس حملے کی ذمہ داری ایک اور دہشت گرد گروہ براس نے قبول کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button