افغانستانایشیاپاکستان

پاکستان نے کی کابل دھما کوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے کابل دھماکوں کی مذمت کی۔

پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکی۔ انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کیلیے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح طالبان کے حملے میں فوجی اہل کاروں، پرائمری سکول کے طلبہ اور صحافیوں سمیت کم از کم 40افراد ہلاک جبکہ 83 افراد زخمی ہو گئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

عالمی میڈیا نےافغان فوجی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے میں مارے جانے والوں میں 6 فوجی اہلکار اور 34 سویلین جبکہ زخمیوں میں 20 فوجی اہلکار اور 63 سویلین شامل ہیں تاہم حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جاری فائرنگ کے نتیجہ میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button