ایشیاپاکستان

پاکستان: کوئٹہ کی مسجد میں دھماکہ، ایک جاں بحق متعدد زخمی

پاکستان کے شہر کوئٹہ کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کی تیاری میں مصروف تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے جن میں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حکام نے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔
پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک دہشت گردی کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے تیرہ مئی کو سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق اور نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔
قبل ازیں آٹھ مئی کو لاہور میں داتا دربار کے باہر خودکش دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button