ایشیاپاکستان

پاکستان کی فضا آج امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے گی

شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اس ملک کی دیگر سیاسی اور مذھبی جماعتیں اور طلباء تنظیمیں آج 16 مئی کو پورے پاکستان میں یوم مردہ باد منائیں گی اور ریلیاں نکال کرعالمی استکبار کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کریں گی۔

15مئی کو فلسطینی یوم نکبہ مناتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جس دن ارض فلسطین پر غاصب صیہونیوں نے قبضہ کیا تھا۔ آج اس قبضے کو اکہتر سال ہو گے۔ 1948ء میں صیہونی دہشت گردوں نے ارض فلسطین پر نہتے فلسیطنیوں پر قیامت ڈھائی تھی۔ اس قبضے کے نتیجے میں لاکھوں افراد فلسطین سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ ہر سال اسی دن کی مناسبت سے یوم نکبہ منایا جاتا اس سال بھی پندرہ مئی کو اکہتر سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں نے غزہ میں کاروباری سرگرمیان معطل رکھیں، مظاہرے کئے اور اس کو شایان شان طریقے سے منایا۔

فلسطینی میں یہ دن 15 مئی کو منایا جاتا ہے لیکن پاکستان میں علامہ شہید سید عارف حسین الحسینی نے یوم نکبہ سے ایک دن بعد یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا۔ اس طرح یوم مردہ باد امریکہ آج پاکستان میں ایک جانا پہچانا دن ہے اور طلبہ تنظیمیں اس دن کو شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔

یوم مردہ باد امریکہ یعنی ظالم طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار اور سراپا احتجاج ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین میں 1948 سے آج تک غاصب صہیونی حکومت نے ساڑھے سات لاکھ فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کیا۔ پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونیوں کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button