ایرانمشرق وسطی

امریکہ کو لگام دینے کی ضرورت ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے ایران کے مسافر بردار طیارے ماہان ایئر کو شام کی فضائی حدود میں روکنے اور ہراساں کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا کہ امریکہ کی سر کشی کو روکنے کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹویٹ میں شام کی فضائی حدود میں ایرانی مسافر بردار طیارے کو امریکہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے ہراساں کرنے کے بعد مشرق وسطی میں امریکہ کی سرکشی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

محمد جواد ظریف نے لکھا کہ امریکہ نے غیر قانونی طور پر ایک ملک کی سرزمین پر قبضہ کیا اور پھر ایک سویلین مسافر طیارے کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ جہاز میں سوار معصوم مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں عالمی برادری سے واشنگٹن کے اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ رونما ہونے سے پہلے اس قسم کے اقدامات کی روک تھام ہونی چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button