ایرانمشرق وسطی

ڈاکٹر جواد ظریف کا بحثیت وزیر خارجہ کام جاری رکھنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے وزیر خارجہ جواد ظریف کے استعفے کو منظور نہیں کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے استعفے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے استعفے کو ملکی مصلحت کے لئے صحیح نہیں سمجھا جاتا اس لئے اسے نامنظور کیا جاتا ہے۔

ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ محمد جواد ظریف امریکی دباؤ کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہیں اور علاقائی اور عالمی سطح پر امریکی سازشوں کے مقابلے میں وزارت خارجہ کو کئی کامیابیاں ملی ہیں۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے وزیر خارجہ کے مستعفی ہونے پر ایران کے دشمنوں خاص طور سے اسرائیل کی خوشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے محمد جواد ظریف کی کامیابی کی بہترین دلیل قرار دیا اور کہا کہ وزیر خارجہ پوری توانائی،طاقت شجاعت اور درایت کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھیں۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اب اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ وزیر خارجہ کی حثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری تندھی کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محم دجواد ظریف نے پیر کی رات دیر گئے انسٹا گرام پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

محمدجواد ظریف نے شہزادی کونین حضرت فاطمه زہرا سلام الله علیها کی ولادت با سعادت، مدر ڈے اور روز خواتین کی مبارک باد پیش اور ایران کے عوام اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان سڑسٹھ مہینوں میں مجھ سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے تو اس پر وہ معذرت چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button