ایشیادنیاعراقمشرق وسطییورپ

امریکہ کے پالتو دہشتگردوں کے خلاف عراقی فورسز کا آپریشن جاری

عراق کے ایک سیکورٹے ذریعے کا کہنا ہے کہ صوبے بابل میں عوامی رضاکار فورس کے دو جوان شہید ہو گئے۔

ایک ایسے وقت جب عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں میں داعش کے باقی بچے عناصر کے خلاف الحشد الشعبی کی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں جرف النصر نامی علاقے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی سینتالیسویں بریگیڈ کے جوانوں کے راستے میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو جوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جرف النصر کا علاقہ دارالحکومت بغداد کے جنوب مغرب میں واقع ایک اسٹریٹیجک علاقہ ہے جو اس شہر کے لئے سیکورٹی بیلٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ حالیہ دنوں کے دوران عراق کے مختلف صوبوں منجملہ الانبار، صلاح الدین، دیالہ اور کرکوک میں دہشت گرد عناصر کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button