اقتصادیایرانمشرق وسطی

دنیا کے 40 ملکوں کو ایرانی طبی وسائل کی برآمدات

ایران کے طبی وسائل و آلات برآمد کرنے والی یونین کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے چالیس ملکوں کو طبی وسائل و آلات برآمد کر رہا ہے۔

محمد رضا کمپانی نے ہفتے کے روز ایران ہیلتھ نمائش کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ایران نے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے چھے سو اسّی ٹن طبی وسائل و آلات برآمد کئے۔ایران کے طبی وسائل و آلات برآمد کرنے والی یونین کے سربراہ نے کہا کہ جن ممالک کو ایرانی طبی وسائل و آلات برآمد کئے گئے ان میں جرمنی اور اٹلی نیز مغربی یورپ کے مختلف ممالک بھی شامل ہیں۔محمد رضا کمپانی نے کہا کہ مختلف ملکوں سے ایرانی طبی وسائل و آلات کی خریداری کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان ممالک کے ڈیمانڈ کے مطابق پیداوار کے ساتھ ان ممالک کو ایران کے طبی وسائل و آلات نیز دوائیں سپلائی کی جائیں گی۔واضح رہے کہ دواؤں اور طبی وسائل و آلات تیار کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button