افغانستانایشیا

کابل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کابل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر انتیس ہو گئی ہے جبکہ بعض ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد سینتالیس بتائی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق نجیب دانش نے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں تئیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل افغان حکام نے کابل حملے میں مرنے والے افراد کی تعداد چوبیس بتائی تھی۔ چار نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے روز کابل میں دو سرکاری عمارتوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں کئی دھماکے کئے گئے جس کے بعد حملہ آور ایک وزارت خانے اور ایک اور سرکاری عمارت میں اندر داخل ہو گئے۔ جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

افغان سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے چاروں حملہ آوروں کو مار گرایا۔ ابھی تک کسی نے اس حملے ی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button