افغانستانایشیا

افغان تاجروں کی چابہار کے ذریعے تجارت کرنے میں دلچسپی

افغان تجار نے ایرانی بندرگاہ چابہار کے ذریعے تجارت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

افغانستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر خان جان الکوزی نے کہا ہے افغانستان میں تاجر برادری اور کاروباری حلقے چابہار بندرگاہ کو مصنوعات کی ترسیل اور درآمدات کے لئے ایک اہم ذریعہ سمجھتے ہیں.

خان جان الکوزی نے چابہار کے ذریعے افغانستان کی پہلی کھیپ کوہندوستان روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چابہار، دوسرے ٹرانزٹی راستوں کے مقابلے میں افغانستان کے قریب ہے اور اسی لئے افغان تجار چابہار کے ذریعے تجارت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

جان الکوزی نے کہا کہ افغان تجار، چابہار کے ذریعے دنیا کے دوسرے علاقوں تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button