ایشیاپاکستان

کراچی، رہائشی عمارت گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی

ابتدائی خبروں میں مرنے والوں کی تعداد چار افراد اور زخمیوں کی تعداد دس بتائی گئی تھی۔
حکام کے مطابق اب تک متاثرہ عمارت کے ملبے سے گیارہ افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جن میں سات خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ اٹھارہ زخمیوں کو بھی عباسی شہید استپال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کام بھی جاری ہے۔ ایک اعلی پولیس افسر کے مطابق ملبہ اٹھانے میں عجلت کی گئی تو دوسری عمارتوں کے گرنے کا خدشہ ہے، لہذا امدادی ٹیموں کو بہت احتیاط سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متعدد افراد آخری اطللاع ملنے تک ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق گرنے والی عمارت مکمل طور پر منہدم نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ جھک کر برابر والی عمارت کے سہارے رکی ہوئی ہے جبکہ اس کا گراؤنڈ فلور کمل طور سے زمیں بوس ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button