ایشیاکشمیر

کشمیر میں عزاداران حسینی پر سیکورٹی فورس کے حملے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود مسلمانوں نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ نواسہ رسول ص کا سوگ منایا اور جلوس ہائے عزا برآمد کئے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری مسلمانوں نے ایسے عالم میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ع کے غم میں نوحہ و ماتم کیا اور جلوس ھائے عزا برامد کئے کہ حکومت کی جانب سے سخت پابندی عائد ہے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے عزاداری کے جلوسوں پر یلغار کر دی اورانھیں بری طرح زد و کوب کیا۔ دسیوں عزاداروں کو گرفتار کر لیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔سری نگر میں عزاداران حسینی پر سیکورٹی اہلکاروں کے حملے میں کم سے کم بارہ عزادار زخمی ہوگئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے جلوس ہائے عزا اور عزاداری کے جلوسوں پر پابندی کے باوجود کشمیر کے مختلف علاقوں میں تا حال عزاداری حسین مظلوم کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button