ایشیاپاکستان

کوئٹہ دھماکے کی مذمت

باچاخان چوک کے قریب بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ کل کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ شفاعت علی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، دیگر زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایم ایس سول اسپتال سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے جب کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے سامنے ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button