دنیایورپ

کینیڈا کے وزیر اعظم کی بیوی کوروناو ائرس کا شکار

رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہلیہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ” بدقسمتی سے اہلیہ کے کورونا وائرس کے نتائج مثبت آئے ہیں، اس لیے انہیں فی الحال قرنطینہ کیا جائے گا” ۔انہوں نے مزید لکھا کہ صوفی میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور وہ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنا خیال رکھ رہی ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم کے مطابق اس دوران وہ گھر سے کام کریں گے جبکہ ویڈیو اور ٹیلی کانفرنس کے ذریعے میٹنگز کا حصہ بنیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے خوف سے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے مذکورہ اقدام اس وقت سامنے آیا تھا جب ان کی اہلیہ برطانیہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے ملک پہنچیں اور ان میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس کے 103 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button