
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف یمن کی فوج اور قبائل کے رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرحد پر 14 سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں یمن کی فوج اور عوامی قبائل کے ساتھ جھڑپ میں سوڈان کے 14 فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں ۔
عرب ذرائع کے مطابق سوڈان بھی سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شامل ہے اور سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں گذشتہ پانچ سال میں درجنوں سوڈانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔