
المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے العسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے العسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل بدر ایف سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی ایمبولنسز میزائل لگنے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی فوج کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔