انسانی حقوقمشرق وسطییمن

یمن: الحدیدہ ایئرپورٹ پر سعودی اتحاد کی گولہ باری

جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے مغربی یمن میں الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولہ باری کی ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے صوبے الحدیدہ میں واقع حیس کے مشرقی علاقوں کو بھی مارٹر گولوں سے حملے کا نشانہ بنایا۔ جبکہ الدریہمی کے علاقے پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی جوابی کارروائی میں صوبے حجہ میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ یمن میں جنگ کو ختم کرانے کے لئے اب تک کئی بار کوششیں ہو چکی ہیں لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امن کی کوشش ہر بار ناکام ثابت ہوئی ہے-سعود ی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جن میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے بے گھر ہو چکے ہیں-ان حملوں کی وجہ سے یمن کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو چکی ہیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button