امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ محجوب کے انتقال پر تعزیتی پیغام
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیزگار عالم دین آیت اللہ شیخ ابو القاسم محجوب کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پرہیزگار اور متقی عالم دین آیت اللہ حاج شیخ ابو القاسم محجوب رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ، دوستوں، شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم پرہیزگار اور متقی عالم دین کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای