مشرق وسطییمن

یمن کے بازار پر سعودی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: اقوام متحدہ

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق بدھ کی صبح صوبہ صعدہ کے منبہ نامی سرحدی علاقے میں ایک بازار پر سعودی اتحاد کے توپخانوں نے گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد شہید ہوئے ہیں جن میں بارہ اتھوپیائی پناہ گزیں بھی شامل ہیں۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر لیز گرینڈی نے سعودی اتحاد کے اس حملے پر رد عمل دکھاتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

لیز گرانڈی کے مطابق سعودی اتحاد نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران منبہ کے اس بازار پر تیسری بار حملہ کیا ہے۔ اس سے قبل نومبر کے آخر میں بازار پر ہونے والے حملے میں بھی دسیوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے تھے۔

لیز گرانڈی نے بیانیہ میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے اس قسم کے حملوں نے انسانی حقوق کی پامالی کے تعلق سے بڑے سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button