شاممشرق وسطی

شامی فوج نے الخوین کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا

شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے الخوین کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزادا کرالیا ہے۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے شدید گولہ باری اور بمباری کرکے دہشتگردوں کی سپلائی لائن منقطع کرنے کے بعد، الخوین کو آزاد نیز الخوین اور تمانعہ کے درمیان واقع وسیع زرعی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق آزاد ہونےوالے علاقوں میں اجناد القوقاز اور حراس الدین نامی دہشت گرد گروہ سرگرم تھے اور شامی فوج کے ساتھ ہونے والے لڑائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔شامی فوج نے پچھلے دنوں شہر خان شیخون کو بھی دہشت گردوں کے قـبضے سے آزاد کرانے کے بعد صوبہ حماہ کے شمال میں واقع اسٹریٹیجک تکون پر اپنا تسلط قائم کرلیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ شام میں سرگرم بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے مغربی حماہ اور شمالی ادلب میں واقع ہیں اور شامی فوج انہیں آزاد کرانے کے لیے آپریشن میں مصروف ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے مشرقی شام کے شہر دیرالزور میں کرد فورس کے زیر قبضہ علاقوں، الطانیہ اور الجیعہ سے درجنوں عام شہریوں کو اغوا کرلیا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے بدھ کے روز مذکورہ دیہات میں اپنے چھاتہ بردار فوجی اتارے تھے جنہوں نے علاقے سے اکیس افراد کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقے دیرالزور، رقہ اور حسکہ کے نواحی علاقوں پر کرد ڈیموکریٹ فورس کا قبضہ ہے جس کی امریکہ پشت پناھی کر رہا ہے۔ان علاقوں کے عوام شام کی مرکزی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی کے مخالف رہے ہیں۔امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بہانے شام کے بعض علاقوں میں اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔امریکہ نے حال ہی میں عراق اور شام کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب نیا فوجی اڈہ بھی قائم کیا ہے جسے شامی حکومت نے اپنی ارضی سالمیت اور اقتدار ا‏علی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button