ایرانمشرق وسطی

یورپ وعدے پورے کرے بصورت دیگر ایران نئے قدم اٹھائے گا

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے کہ اگریورپی ملکوں نے ایران کی جانب سے دی گئی ساٹھ روزہ مہلت میں مالیاتی نظام انسٹیکس کو آپریشنل بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا تو ایران نئے قدم اٹھائے گا اور وہ اس سلسلے میں پوری طرح سنجیدہ ہے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے اتوار کو تہران میں مشرق وسطی کے امور میں برطانیہ کے وزیر انڈریو موریسن سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تین یورپی ملکوں برطانیہ جرمنی اور فرانس نے انسٹیکس کو آپریشنل نہیں کیا اور ایٹمی معاہدے کے مطابق ایران کو حاصل اقتصادی فوائد کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا تو تہران ایٹمی معاہدے کی شقوں کے مطابق اپنے بعض وعدوں پر عمل درآمد کو روک دے گا۔

ڈاکٹر کمال خرازی نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے یورپی ملکوں کے وعدوں اور ایٹمی معاہدے کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ یورپی ممالک کو آئندہ دوہفتے میں عملی اقدامات انجام دینا اور انسٹیکس کو آپریشنل کرکے ایران اور یورپ کے درمیان مالیاتی لین دین کا امکان فراہم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ یورپ نے اکتیس جنوری کو مہینوں کی تاخیر کے بعد باضابطہ طور پر ایران کے ساتھ مالی لین دین کے لئے انسٹیکس مالیاتی نظام متعارف کرایا تھا لیکن اس چینل نے ابھی تک اپنا کام شروع نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button