دنیافلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے غیرانسانی اقدامات

صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں کار پر اندھادھند گولیاں برسادیں،جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔

 فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے میں فلسطینی شہری صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تا ہم سر پر گولی لگنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ شہید ہونے والے فلسطینی کی اہلیہ بھی کمر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مغربی علاقے بیر نبالہ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد شہید فلسطینی کی کار کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ دوسری جانب صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی شہری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس پر فائرنگ کی گئی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت 42 سالہ اسامہ صدیق منصور کے نام سے کی گئی ہے،جب کہ اس کی اہلیہ کی شناخت 35 سالہ سمیہ منصور کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز بھی اسی مقام پر فلسطینیوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button