انسانی حقوقایشیاپاکستاندنیا
پاکستان میں دھماکہ11 جاں بحق و زخمی
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے جڑواں شہر اسلام آباد، راولپنڈی کے کینٹ کے علاقے میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر تفتیش میں مصروف ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جو زور داردھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں خوف و ھراس پھیل گیا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔