
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی بیس عین الاسد پر کئی درجن بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور رمز یا زہرا (س) کے نام سے انجام دی گئی ہے۔