
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے سوئیزرلینڈ سے واپسی پر تہران میں مختصر قیام کیا اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں تمام ملکوں کے لیے جہاز رانی اور توانائی کے تحفظ کی لازمی ضمانتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
دو طرفہ اور علاقائی تعاون اور خاص طور سے آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے درمیان تعاون کا موضوع بھی وزیر خارجہ ظریف اور یوسف بن علوی کے درمیان مذاکرات میں زیر بحث آیا۔