
دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 170 سے زائد ڈاکٹرز اور سرجنز نے امریکہ کی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں پر احتجاج کیا ہے۔
دوبی میں تعینات ایرانی قونصلر نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 170 ڈاکٹرز اور سرجنز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریس کے نام ایک خط میں امریکہ کی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں نے کورونا وائرس کے دوران نہتے عوام اور طبی ٹیموں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
سری لنکا، اسلامی جمہوریہ ایران، فلپائن، افغانستان، پاکستان، بنگلہدیش، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے ان ڈاکٹرز اور سرجنوں نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانونی طریقوں سے امریکہ کو ان غیر انسانی پابندیوں کی منسوخی پر مجبور کریں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران گزشتہ دومہنیے سے کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس مشکل صورتحال میں امریکی پابندیوں نے ایران کو مشکلات سے دوچار کیا ہے۔